فیس بک نے پوڈ کاسٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

فیس بک ایسا سوشل نیٹ ورک ہے جس میں ہر نئی پراڈکٹ کو مدغم کردیا جاتا ہے اور اب اس میں پوڈ کاسٹ کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پیجز کے مالکان کو پوڈ کاسٹس اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس کا آغاز 22 جون سے ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے پیجز کے مالکان کو ای میلز ارسال کرکے اس فیچر کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

اگر آپ فیس بک پر کسی پیج کو چلارہے ہیں تو پوڈ کاسٹ اقساط کی آر ایس ایس فیڈ کو پیج پر لنک کرسکتے ہیں جو بتدریج لوگوں کی نیوزفیڈ پر شو ہوں گی۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ بہت جلد ایک اور فیچر کلپس بھی متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر سے تمام سننے والے کسی پوڈ کاسٹ قسط کے اپنے پسندیدہ لمحات دوستوں کے ساتھ نیوزفیڈ پر شیئر کرسکیں گے۔

یہ غیرمتوقع اعلان نہیں، اس سے قبل اپریل میں فیس بک نے پوڈ کاسٹس سمیت متعدد آڈیو پراڈکٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

حال ہی میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے رئیل ٹائم میں بات چیت کی پراڈکٹ کا مظاہرہ بھی کیا تھا۔

رواں سال کسی وقت فیس بک میں ساؤنڈ بائٹس نامی فیچر کا بھی اضافہ ہوگا۔

اس فیچر میں مختصر آڈیو کلپس کو نیوزفیڈ پر پوسٹ کیا جاسکے گا۔

یوں سمجھ لیں کہ یہ فیس بک ٹائم لائن میں وائس میسجز کا کام کرنے والا فیچر ہوگا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment