بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے عیدالفطر کے موقع پر 8 سے 16 مئی تک بلوچستان بھر میں مزید پابندیاں عائد کردیں۔
بلوچستان کی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق عید الفطر پر 8 مئی سے 16 مئی تک تمام مارکیٹس، دکانیں اور شاپنگ مالز مکمل طورپربند رہیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز، اسپتال، بلڈ بینک، ڈیری، سبزی اور قصائی کی دکانیں کھلی رہیں گی جب کہ چاند رات کو چاند رات بازار، جیولری، مہندی، کپڑوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق 8 سے 16 مئی تک تمام تفریحی مقامات، ہوٹلز، پارکس مکمل بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ زیارت، بولان، مولا چٹوک، ہنہ جھیل او کنڈ ملیر جانے والے تمام راستے بند رہیں گے، 8 سے 16 مئی تک بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی تاہم پرائیوٹ گاڑیاں و رکشہ 50 فیصد سیٹوں کی سہولت کے ساتھ سفر کرسکیں گے۔