خاران کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی زمینی و فضائی فوج کا گزشتہ کئی دونوں سے آپریشن جاری، پہاڑی سلسلوں میں زمینی فوج کے ساتھ کمانڈوز بھی گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اْتارے جا رہے ہیں۔جبکہ علاقے مکینوں کے مال مویشیوں کی لوٹ مار جاری، خاران کے مختلف علاقوں میں عام آبادیوں کو فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پہ یرغمال بنا کر لوگوں پہ تشدد کیاجارہا ہے،
جبکہ فورسز کی درجنوں عسکری گاڑیوں اور اہلکاروں نے پہاڑی علاقوں کی جانب جانے والے راستوں پہ ناکے لگا کر ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ہے.
واضح رہے کچھ دن قبل خاران میں پاکستانی فورسز پر حملے کے بعد خاران پہاڑی علاقے ماموری،کوٹوری، شوہاپ، بْنڈالو میں لوگوں پہ تشدد کیا تھا۔