ہوشاپ میں منشیات کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں منشیات کے اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہفتہ کی رات سرمچاروں نے ہوشاپ میں صالح کریم داد کے منشیات کے اڈے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہوشاپ میں قائم اس اڈے میں تریاک، شراب سمیت تمام منشیات کا کاروبار کیا جاتا ہے۔

ہم اہل علاقہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے عناصر اور منشیات کے اڈوں سے دور رہیں،سرمچار انکو کسی بھی وقت نشانہ بنا سکتے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ اگر اس طرح کے اڈے بند نہیں کئے گئے تو اس زہر کے کاروبار کرنے والے اپنی جان و مال کے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

Share This Article
Leave a Comment