بولان میں فوجی آپریشن جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں آج صبح پاکستانی فوج کی جانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں زمینی فورسز کو ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔

اطلاعات کے مطابق بولان اور ہرنائی کے مختلف علاقوں بزگر، جمبرو، کمان اور گردنواح میں پاکستانی فورسز نے پیش قدمی کی ہے جبکہ اس دوران دو گن شپ ہیلی کاپٹروں کو مختلف مقامات پر شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال کے اواخر میں بھی بولان اور ہرنائی میں پڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی تھی جس میں شاہرگ سے لوگوں کی جبری گمشدگی اور دیگر علاقوں میں گھروں اور جنگلات کو نذر آتش کیا گیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment