بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ، ہدایت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

گوادر سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک سمندری طوفان بن رہا ہے، سمندری طوفان کے باعث بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہفتہ سے پیر تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مراسلے میں گوادر اور پسنی میں ماہی گیروں کو اج ہفتہ سے پیر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment