تحریک طالبان پاکستان نے کوہاٹ میں سی ٹی ڈی اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ ضلع کوہاٹ کے علاقے کچ میں مسلح افراد نے سی ٹی ڈی اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ دوران ڈیوٹی ہوں یا اپنے گھر پر چھٹیاں منانے جائیں، ہر جگہ انہیں نشانہ بنا کرہلاک کریں گے۔