بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد اور خضدار میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
اوستہ محمد میں صدر تھانہ کی حدود میں عمرانی اور کھوکھر قبائل میں تصادم کے نتیجے میں گھر پر فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔
واقعہ دونوں قبائل میں پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔
پولیس نے ہلاک افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ زخمی کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔
مزید کارروائی صدر پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
واقعہ خضدار میں این 25 شاہراہ پر پیش آیا ۔
موٹرسائیکل پر مرد اور خاتون سوار تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔