بلوچستان کی کٹھ پتلی حکومت نے کوئٹہ میں مصنوعی بارش کا تجربہ کرنے کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیئے ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے مصنوعی بارش کا تجربہ کوئٹہ میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بادلوں کی ممکنہ موجودگی میں مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا جائے گا جس کے لئے2 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔
بلوچستان حکومت کے اس فیصلے کے بعد محکمہ ماحولیات سمیت متعلقہ ادارے پہنچ چکے ہیں۔