بلوچستان کے علاقے قلات اور ہرنائی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 3 لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ 5 کوئلہ ٹرکیں نذرآتش کردی گئیں۔
قلات کے یونین کونسل اسکلکو کے وارڈ شیخڑی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق قلات کے یونین کو نسل اسکلکو کے چیئرمین غلام مصطفی شاہوانی کے بھتیجے کو شیخڑی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
انتظامیہ واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
دوسری جانب قلات کے علاقے نرمک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین 3 سگے بھائی ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک ہونے والوں کا تعلق لہڑی قبیلے سے بتایا جارہا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ منگچر سب تحصیل جوہان کے نواحی علاقے نرمک میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شریف اللہ ، عظمت اللہ اور سہراب ولد حبیب اللہ نامی 3 سگے بھائی کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔
واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔
واقع کے بعد مقامی انتظامیہ موقع واردات پر پہنچ کر نعشیں ہسپتال منتقل کردیا اور تفتیش شروع کردیں ۔
علاوہ ازیں ہرنائی میں کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ ان کے حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
بتایا جارہاہے کہ حملہ آوروں نے پانچ ٹرکوں کو بھی آگ لگا کر نذر آتش کردیا ہے ۔