کوئٹہ : جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی کیمپ جاری ، ڈاکٹر ماہ رنگ کی آمد

0
21

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بلوچ جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری احتجاجی کیمپ کو آج 5633 دن ہوگئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ نے کہا کہ سلام ان بلوچ فرزندوں کو جو اپنی لہو بہائے جارہے ہیں ،گھربار لٹاجارہے ہیں ۔ سلام ان بلوچ فرزندوں کو جو خفیہ اداروں کی زندانو ں میں اذیت سہہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق ایک ایسے قوم سے ہے جو گیارہ ہزار سالوں سے اس وسیع عریض سرزمین پر آباد اپنی تہذیب و ثقافت اور قومی بقا کےلئے قربانیاں دیتا چلا جارہا ہے ۔ خطے میں آنے والے تمام توسیع پسند اور قبضہ گیروں فارس، عرب ،پرتگیزی ،تاتارو انگریز وںکے خلاف بلوچ قوم نے مزاحمت کی ہے ۔ اور یہ تمام جان چکے ہیں کہ بلوچ کی جبلت میں غلامی شامل نہیں ہے ۔

ماما قدیر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ دشمن ہماری سینوں میں گولی داغ دینا چاہتی ہے لیکن ایک چیز نے ہمیں طاقت اور قوت بخشی ہے ،مرنے کی حوصلہ دی ہے کہ وہ ہے ہماری باشعور ماں بہنیں جوہماری رہنما ہیں اور یہ شعور نسل در نسل منتقل ہو تارہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here