بلوچستان میں مختلف و حادثات سے 6 افراد ہلاک، بارکھان میں ٹرک نذر آتش

0
24

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، اوستہ محمد ،زہری اور مستونگ میں فائرنگ وروڈ حادثات سے 6 افرد ہلاک ہوگئے جبکہ بارکھان میں ٹرک کونذر آتش کردیا گیا۔

اوستہ محمد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔

مگسی مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد موسیٰ ساکن گوٹھ ہاشم خان ضلع جھل مگسی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

مقتول کی نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے ۔

اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ایدھی کے مطابق محمد عمران نامی شخص زخمی جبکہ دشتی خان نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

دریں اثناضلع خضدار کے علاقے زہری میں روڈ حادثے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

خضدار کے تحصیل زہری روڈ حادثہ میں نعمت اللہ زہری نامی ایک نوجوان موقع پر ہلاک ہوگیا جو نائب اسداللہ شاہوزئی ساکن گنکو کے فرزند بتائی جارہے ہیں۔

خضدار میں ایک اور روڈ حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدار سی پیک روڈ فیروزآباد کے مقام پر دو تیل بردار گاڑیوں زامیاد اور ویگن میں تصادم سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

خضدار سی پیک نال روڈ پرفیروزآباد کے مقام پردوتیل بردار گاڑیوں زامیاد اور ویگن میں خطرناک تصادم تین افراد موقع پر ہلاک دو افرادزخمی ہوگئے۔

حادثے تیزرفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

ہلاک اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امدادی دی گئی اور نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔

حادثے میں دونوں تیل بردار گاڑیاں زامیاد اور ویگن مکمل تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے متواترحادثات ہورہی ہےیہ خضدار میں یہ چوتھا بڑا خطرناک حادثہ ہے۔حادثات میں 10 افراد سے زائد ہلاک ہوگئے ہیں۔ درجنوں مختلف ہسپتالوں میں زہر علاج زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

علاوہ ازیں مستونگ میںایک گاڑی نے ایک بچے کو کچل دیا۔

کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ شدیدتیز رفتاری کے باعث کوئٹہ کراچی خونی قومی شاہراہ کلی غلام پڑینز کے مقام پر مٹھا خان لہڑی کے فرزند محمد طارق کو ٹکر مارکر شدید زخمی کردیاجبکہ ساتھ میں کھڑے والد معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

بچے کے والد مٹھا خان لہڑی نے اپنے بچے کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

ضلع بارکھان میں سراٹی ٹک کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی نذر آتش کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق گاڑی سبزی لوڈ کرکے پنجاب جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے گاڑی روکی اور ڈرائیور کو اتار کر گاڑی کو آگ لگادیا۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، جبکہ مسلح افراد موقع واردات سے فرار ہو گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here