بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیاہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ضلع نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔
آئی ایس پی آرنے دعویٰ کیا کہ مارے گئے عسکریت پسند سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
مزید بتایا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب نوشکی کے ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کا کہنا تھا کہ فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ حملے میں سیکورٹی اہلکار محفوظ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش اور تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا۔
علاوہ ازیں ہرنائی کے علاقے شاہرگ کول مائنز میں کام کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گرنے سے محمداللہ ولد خیر محمد ساکن اوروزگان افغانستان نامی ایک کانکن ہلاک ہوگیا ۔
ہلاک کانکن کوسول ہسپتال شاہرگ لایا گیا۔
ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے روانہ کردی گئی۔