بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مستونگ سانحہ کو پشاور آرمی پبلک اسکول کے سانحے کی یاد قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں بچوں کا المناک قتل آرمی پبلک اسکول کے قتل عام کے بھیانک ہتھکنڈوں کی بازگشت ہے۔
ڈاکٹر نسیم بلوچ کا کہناتھا کہ یہ بلوچستان میں پاکستان کی جابرانہ پالیسیوں سے توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ہے۔ پاکستان کا ملوث ہونا واضح ہے جو مذہبی انتہا پسندوں کو بلوچ عوام کو دہشت زدہ کرنے کے لیے اس طرح کی وحشیانہ کارروائیوں سے بار بار استعمال کر رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ بلوچ قوم دشمن کے ہر ہتھکنڈے سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ہم ان مظالم کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ آزاد بلوچستان کے لیے ہماری جدوجہد ہر محاذ پر جاری رہے گی ۔