بلوچستان و خیبر پختونخوا میں پاکستانی فوج نے 10 مشتبہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ میجر سمیت 3 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
آئی ایس پی آرکے دعوے کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص ہلاک اور ایک کوزخمی ھالت میں گرفتار کیاگیا۔
دعوے میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ شدید تبادلہ ہوا۔
انہوںنے مزید دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ مشتبہ افراد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 8 خارجی عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں میجر عاطف خلیل بہادری سے لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے، میجر عاطف خلیل کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن میں 2 جوانوں ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے نائیک آزاد اللہ اور ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک غضنفر عباس نے بھی ہلاک ہوگئے۔