دالبندین سے ایک بچی خاتون سمیت اغوا،زہری میں کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

0
18

~بلوچستان کے علاقے دالبندین کے فیصل کالونی سے نامعلوم کار سوار نے مبینہ طور پر ایک بچی کو خاتون سمیت اغوا کر لیا۔

بچی کی عمر8 سال جبکہ خاتون کی عمر 23 سال ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے نا معلوم گاڑی سوار نے دونوں  کو اغوا کیا ہے تاہم پولیس اور لیویز نے مختلف چیک پوسٹوں پر ناکے لگا کر تلاش شروع کردی ہے۔

اب تک بچی اور خاتون کی اغوا ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے ان کی بازیابی کے لئے مختلف علاقوں کا گھیرائو اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مغویوں کا والد افغانی ہے۔

مزید تحقیقات انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری جانب خضدار کے علاقے زہری میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان چل بسا۔

منگل کے روز زہری گھٹ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے رشیداحمد ولد علی احمد عمرانی موقع پر ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ زہری گھٹ بلبل میں دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل بھی ایک اور نوجوان سفرخان زہری بجلی کی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here