سبی میں  سڑک کی تعمیر میں بلڈوزر میں دھماکا ،بی آر جی نے ذمہ داری قبول کرلی

0
33

بلوچستان کے علاقے سبی میںسڑک کے تعمیرکے کام میں مصروف بلڈوزر میں دھماکے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے ۔

لیویز حکام کے مطابق ہفتہ کو سبی کے علاقے مل گورگیج گائوں میں بچاؤ بند کے کام میں مصروف بلڈوزر میں دھماکا ہواجس کے نتیجے میں عبدالرزاق اور زبیر زخمی ہوگئے ۔

لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے دھماکے کی نوعیت کا تعین شروع کردیا ۔

دوسری جانب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج سبی میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے بلڈوزر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا ۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے بلوچستان، سبی کے قریب مل گورگیج میں سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے ایک بلڈوزر کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، دھماکے کی نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگیا جبکہ اس کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here