کراچی میں چینی انجینئرزپر حملے کے بعد کوئٹہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

0
27

کراچی میں چینی انجینئرزپربی ایل اے کے مجید بریگیڈکے فدائی حملے میں2 چینی انجینئرزسمیت 3 افراد کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

کوئٹہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کے چیکنگ شروع کر دی ہے جبکہ کوئٹہ شہر کی ایئرپورٹ پر جانے والی راستے دیگر اہم سرکاری عمارتیں جن میں ریڈ زون، بلوچستان ہائی کورٹ ،بلوچستان اسمبلی کی عمارت اور مختلف اہم ترین شاہراہوں میں پولیس نے سنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے جبکہ کوئٹہ شہر سے ایئرپورٹ کی اطراف اور ایئرپورٹ کی شاہراہ پر بھی پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here