پسنی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے دفتر پر حملہ،مچھ میں کوئلہ کان کن ہلاک

0
35

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں انٹی نارکوٹکس کی دفتر پر دستی بم سے حملے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی رات پسنی میں نامعلوم افراد انٹی نارکوٹکس کے آفس پر2 ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

دوسری جانب مچھ میں بی ایم سی کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن ہلاک ہوگیا۔

حادثہ کان میں کانکنی کے دوران پیش آیا ۔

کان کن کی شناخت محمد سدیس ولد محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

کان کن کی لاش مچھ ہسپتال میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here