کینیا میں ایک اسکول میں آگ لگنے سے 17 بچے ہلاک

0
40

کینیا میں ایک اسکول میں آگ لگنے سےکم ازکم 17 بچے ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ وسطی کینیا میں ایک اقامتی اسکول میں آگ لگ گئی جس سے 17 طلباء جھلس کرہلاک ہو گئے۔

اس پرائمری اسکول تقریباً 800 طالب علم پڑھتے ہیں جن کی عمریں 5 اور 12 سال کے درمیان ہیں۔

قومی پولیس کی ترجمان ریسیلا اونیانگو نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں نیئری میں ہل سائیڈ اندارشا اکیڈمی پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، “آتشزدگی کے واقعے میں ہم نے 17 طلبہ کھو دیے جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔”

اونیاگو نے مزید کہا، “جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والی لاشیں ناقابل شناخت تھیں۔ ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد مزید لاشیں برآمد ہونے کا خدشہ ہے۔”

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی اوسط عمر نو سال کے لگ بھگ تھی۔ اس نے بتایا کہ اسکول میں آگ آدھی رات کے قریب بھڑک اٹھی، جس نے ان کمروں کو لپیٹ میں لے لیا جہاں بچے سو رہے تھے۔

اونیاگو نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here