بشیر زیب بچوں کو خودکش بنا رہے ہیں،سرفراز بگٹی

0
28

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا، کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پٹھان کو نہیں مارا، یہعسکریت پسند ہیں انہوں نے پاکستانیوں کو قتل کیا ہے، مٹھی بھر عسکریت سافٹ ٹارگٹ کو ڈھونڈتے ہیں۔

سرفرازبگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بناتے ہیں، بلوچستان میں کسی بھی عسکریت پسند کو رعایت نہیں ملے گی، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانہ عبرت بنائیں گے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند بے دردی سے لوگوں کو شہید کرتے ہیں، بلوچ ہمیشہ جنگوں میں رہا لیکن تب اقدار اور روایات کے مطابق چیزیں ہوتی تھیں، اب کی کارروائیاں بلوچیت کے نام پر ہے مگر اس کا بلوچ سے کوئی تعلق نہیں، ان کی ہمت کا اندازہ لگائیں کے ایف سی کے انسٹالمنٹ میں یہ زیادہ کارروائی نہیں کر سکے لیکن یہ معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر گھر والوں کے سامنے ان کی ٹارگٹ کلنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل بلوچستان اسمبلی نے عسکریت پسندی کی مذمت کی، بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کررہے ہیں، حکومت معصوم بچیوں کو آکسفورڈ اور ہارورڈ بھیج رہی ہے اور بشیر زیب ان کو خودکش بنا رہے ہیں، یہ فیصلہ بلوچستان کے لوگوں نے کرنا ہے کہ خدمت کون کر رہا ہے، ہمیں گورننس کے ماڈل کو بہتر کرنا ہے، ہم نے اس سمت جانا ہے جس میں عام بلوچستان کے باسی کو فائدہ ہو، اس کے لیے ہم نے محنت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف جگہوں کا دورہ کریں گے اور گورننس کے ماڈل کو بہتر کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here