بلوچستان حکومت جانب چرنا جزیرے کو میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری

0
27

حکومت بلوچستان نے چرنا جزیرے کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دے دی۔

بلوچستان کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں چرنا جزیرے کو دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے کی منظوری دی۔

اس سے قبل حکومت بلوچستان نے جون 2017 میں استولا جزیرے کو پہلا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دیا تھا۔

واضع رہے کہ چرنا جزیرہ کراچی کے قریب بلوچستان کے حب کے قریبی علاقے مبارک گوٹھ ایریا میں واقع ہے جبکہ ہفتلارجزیرہ (استولا)پسنی میں واقع ہے۔

چرنا جزیرہ، استولا جزیرے کی طرحبلوچستا ن کے ان محدود سمندری علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مرجان کا مسکن ہے۔ اسے حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ اسپاٹ کہا جاتا ہے۔

چرنا جزیرے کو بڑے پیمانے پر اسکوبا ڈائیونگ، اسنارکلنگ، کلف جمپنگ، اور جیٹ اسکیئنگ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ ماہی گیری کا ایک اہم میدان سمجھا جاتا ہے جہاں سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔

چرنا جزیرے میں بسنے والا سمندری ماحولیاتی نظام اور متنوع جنگلی حیات کو بہت سی انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

ورلڈ وائلڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) پاکستان نے چرنا جزیرے کو پاکستان کا دوسرا میرین پروٹیکٹڈ ایریا قرار دینے پر حکومت بلوچستان کو سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here