بلوچستان کے علاقے خضدار سے 5 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 2 کی شناخت ہوگئی۔
ایک لاش کی شناخت نوجوان فیاض جتک کے نام سے ہوگئی جسے 13 جولائی کو خضدار سے مین آر سی ڈی شاہراہ سے لاپتا کیا گیا تھا اور لیویز کا ملازم تھا۔
فیاض کی لاش کل بروز بدھ کوئٹہ سے برآمد ہوئی تھی جس کی تدفین آج کردی گئی ہے
جبکہ دوسرے کی شناخت نوجوان سعید غلامانی کے نام سے ہوگئی ہے جو گزشتہ چند ماہ سے لاپتا تھا جس کا تعلق خضدار سے ہے۔
سعید غلامانی کی لاش خضدار کے علاقے کھنڈ سے برآمد ہوئی ہے۔
پرآمد ہونے والے باقی تین لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔
واضع رہے کہ پاکستانی فورسز پر بلوچ مسلح تنظیموں کے حملوں کے بعد حسب معمول لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد ہوتی رہی ہیں۔
ماضی میں بھی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں کئی لاپتہ افراد کو دوران حراست قتل کرکے انہیں جعلی مقابلوں میں مارنے کا دعویٰ کیا گیا ۔مذکورہ لاشیں بھی اسی ذہنی پستی وسیکورٹی ناکامی کی ردعمل وانتقامی کارروائی کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔