بیلہ، حب وڈیرہ مراد جمالی میں مختلف حادثات و واقعات سے 5افراد سمیت 77 بکریاں ہلاک

0
94

بلوچستا ن کے علاقے بیلہ، حب اور ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف حادثات و واقعات سے 5افرادسمیت 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

بیلہ اور حب میں برساتی ندیوں ڈوبنے کے دو حادثات میں حب ندی اور گوٹھ اسماعیلانی ندی بیلہ میں نہاتے ہوئے 2 بچیوں اور ایک بچہ سمیت 4 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

حب اور بیلہ میں ہونے والے مختلف واقعات کے حوالے سے بتاتا جاتا ہے کہ حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

متوفی کی نعش ایدھی بحری ٹیم نے نعش نکال کر شناخت کے لئے حب اسپتال منتقل کردیا۔

بیلہ سے اطلاعات کے مطابق گوٹھ اسماعیلانی ندی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے ۔

تینوں کی نعش پانی سے نکال دی گئیں۔

ندی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں 2بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جن کی عمریں دس سے بارہ سال اور ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ضلع نصیر آبادکے شہرڈیرہ مراد جمالی میں ٹرین کی زد میں آ کر مو ٹر سائیکل سوار جان کی با زی ہا ر گیا ہے ۔

نصیر آ باد کے ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جما لی میں ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ کر مو ٹر سائیکل سوار شخص میر محمد ولد سعید احمد سکنہ بھا گ جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے۔

جن کی لاش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں لسبیلہ کے پہاڑی علاقے موضع مٹھڑی گوٹھ بچایا شاہوک میں آسمانی بجلی گرنے سے عظیم اللّٰہ اور فیض اللّٰہ نامی شخص دونوں بھائیوں کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں شدید گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی بکریوں کے اوپر گر گئی۔

آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والی تمام مویشیاں ایک ہی مالک کی باتائی جاتی ہیں۔

بکریوں کی حادثاتی ہلاکت سے غریب مالک کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے ۔

ہلاک ہونے والی بکریوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہماری روزی روٹی کا واحد ذریعہ معاش بکریاں تھیں۔

متاثرہ بکری مالکان نے مقامی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here