لاپتہ ظہیر ، بشیر زیب کے بھائی ہیں، مغویوں کو بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کرینگے، ضیا لانگو

0
49

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر ادخلہ ضیا لانگو نے دعویٰ کیاہے کہ لاپتہ ظہیر بلوچ بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب کے بھائی ہیںاوراپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاست تمام تر وسائل کو بروکار لائےگی۔

ضیا لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لاپتا ظہیر زیب ہمارے کسی ادارے کے پاس نہیں ہیں، ظہیر زیب کے رشتہ دار دس روز سے سریاب روڈ بند کرکے بیٹھے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون آنے سے روکا کیونکہ وہ حساس مقام ہے۔ اس حوالے سے جاری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین پولیس پر تشدد کررہے ہیں۔ انڈیا سے چلنے والی آئی ڈیز سے غلط پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ ظہیر زیب بی ایل اے سربراہ بشیر زیب کے بھائی ہیں۔ظہیر بلوچ کو انڈیا کی جانب سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔ ہماری انٹیلی جنس ہے کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی میٹنگ ہوئی ہے، جس میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کو ٹارگٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ کوئٹہ شعبان سے اغوا ہونے ہولے افراد کی سول سوسائٹی اور میڈیا نے مذمت نہیں کی۔تمام اداروں سے معلوم کر چکا ہوں ظہیر زیب ریاست کی حراست میں نہیں ہے۔ بی ایل اے نے شعبان سے اغوا ہونے والے افراد کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس انڈیا سے چلائے جا رہے ہیں۔ خواتین سے اپیل ہے دوران احتجاج روایات کا خیال رکھا جائے۔

ضیا لانگو نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات ہیں پانچ گرفتار خواتین کو ہماری روایات کے مطابق رہا کیا جائے۔مظاہرین سے درخواست کی تھی آپ پریس کلب چلیں جائیں، بجائے ریڈ زون کے۔ اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے ریاست کے تمام تر وسائل کو بروکار لایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here