بلوچستان کے علاقے چمن ، بارکھان اور بسیمہ میں مختلف حادثات وواقعات سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حب سے 2 لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
چمن میں معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا۔
چاقو کے وار سے حافظ رمضان ولد معزاللہ عثمان زئی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔
دوسری جانب بارکھان میں فورٹ منرو گردو اسٹیل پل کے مقام پریورو ویگن کھائی میں گرنے سے 2 افراد ہلاک اور 14 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بارکھان گردو اسٹیل پل کے مقام پر سیر و تفریح کے لیے جانے والی فیملی کی گاڑی کو گردوں کے مقام پر ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
حادثے میں2 سیاح ہلاک ، 14 شدید زخمی ہیں۔
ہلاک افراد اور زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان اسپتال ریسکیو کردیا گیا۔
سیاحوں کی بھری وین میں ایک ہی خاندان کے 15 سے زائد افراد سوار تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والی وین میں سیاحوں کا تعلق ضلع مظفرگڑھ علی پور سے تھا۔
دریں اثنا بسیمہ کے علاقے پکنک پوائنٹ ڈاٹ کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز کے مطابق گرمی سے بچنے کیلئے ندی کے پانی میں نہانے کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوا ہے۔
لیویز فورس بسیمہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردیا ہے۔
علاوہ ازیں حب بھوانی اور نورانی کراس سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں لیکن ان کی شناخت نہ ہو سکی۔
اتوار کی شب حب شہر کے علاقہ بھوانی کے مقام پر شاہ پمپ کے عقبی سمت میں ویرانے سے 20 سے22سالہ نوجوان کی خون آلود تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق متوفی نوجوان جسم وجان سے صحت مند ہے تاہم شناخت نہ ہوسکی ہے۔
مزید برآں ساکران تھانہ کی حدود سے نورانی کراس کے مقام سے 45سالہ ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
ساکران پولیس کے مطابق متوفی اولیا کرام کے مزاروں پر رہنے والا ملنگ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
شناخت نہ ہونے کی وجہ سے دونوں لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کیا گیا ہے۔