قلات : سڑک پر ناکہ بندی و چیکنگ دوران فائرنگ سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندہ ہلاک

0
59

بلوچستان کے علاقے قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے سڑک پر ناکہ بندی اور چیکنگ کے دوران فائرنگ سے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کاایک کارندہ ہلاک ہوگیا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قلات کے علاقے گیتانی کے مقام پر ایک سڑک پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی ہے۔ دوران چیکنگ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ایک کارندہ فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے قلات کے علاقے جوہان اور نرمک کے درمیان واقع گیتانی کے مقام پر مسلح افراد، جوکہ سرمچار ظاہر ہورہے تھے، نے ایک سڑک پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کیا، چیکنگ کا سلسلہ 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہا۔

دوران چیکنگ مسلح افراد لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کرکے جانے دے رہے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسی دوران وہاں سے ایک ریاستی کارندے کا گزر ہوا جوکہ ناکے پر پہنچتے ہی اسلحہ نکال کر مورچہ زن ہو کر فاہرنگ ہی کرنے والا تھا کہ مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرزاق ولد طالب کے نام سے ہوئی ہے جوکہ خالد لانگو کا قریبی بندہ تھا اور ابتدائی طور پر ریاستی آلہ کار بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here