پی بی 9 کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنوں کی منتقلی کا لعد م قرار

0
47

بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی۔ 9 کوہلو کے چار پولنگ اسٹیشنوں کی منتقلی کے حکم کو کا لعد م قرار دیا۔

عدالت نے نسائو پولنگ اسٹیشن پر آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس، کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سمیت ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی ہدایت کی ہے بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال کاسی پر مشتمل بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے پا کستان مسلم لیگ( ن) کے امیدوار نواب جنگیز مری کی درخواست پر ہائیکورٹ نے چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب نسائو میں ہی کرنے کا حکم دیا ۔

پی بی 9 کوہلو کے نساو میں چار پولنگ اسٹیشنوں کو سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے کوہلو شہر منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

نسائو کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخاب کل ہورہا ہے۔

عدالت نے آئی جی ایف سی ، آئی جی پولیس ، کمانڈنٹ بی سی اور ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو فیصلے پر بلاتاخیر عملدرآمد کا حکم دیا کوہلو کی نشست پرمسلم لیگ ن کے امیدوار جنگیز مری اور پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ مری ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here