بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں آئی ایس آئی و ایم آئی دفاتر پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے جمعرات کی شب کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض پاکستان کے خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے دفاتر کو نشانہ بنایا۔
انہوںے کہا کہ سرمچاروں نے بیک وقت خفیہ اداروں کے دفاتر پر گرنیڈ لانچرز سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔