سیندک پروجیکٹ کے مال بردار گاڑی و پاکستانی فوج پر حملے کئے، بی ایل اے

0
83

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں سیندک پروجیکٹ کے مال بردار گاڑی اور پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں استحصالی سیندک پروجیکٹ کیلئے سامان لیجانے والی مال بردار گاڑی اور قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے منگچر میں استحصالی سیندک پروجیکٹس کیلئے سامان لیجانے والی ایک مال بردار گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا۔

بیان میں کہاگیا کہ بی ایل اے سرمچاروں نے گاڑی پر فائرنگ کی اور گرنیڈ لانچر سے گولے داغے جس کے نتیجے میں گاڑی اور مذکورہ سامان کو نقصان پہنچا۔

انہوںنے کہا کہ آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے میس پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here