بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے نلینٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک مقامی کنسٹرکشن کمپنی کی مشینریز کو آگ لگا دی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نذرآتش کیے جانے والی مشینریز میں لوڈر ،ڈمپرز وغیرہ شامل ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ کنسٹرکشن کمپنی مقامی ٹھیکیدار خیرمحمد کلانچی کی ہے جو نلینٹ کے ایریا میں 76 سال سے سڑک اور دیگر سہولیات سے محروم ایک گائوں کی روڈ کے تعمیراتی کام میں مصروف عمل تھا۔
ماضی میں تعمیراتی کمپنیوں پر حملوں کے واقعات ہوتے رہے ہیں جن کی بیشترذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں لیکن اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔