تربت سے فورسز ہاتھوں لاپتا نوجوان شاعر بازیاب

0
116

تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار بلوچی زبان کے نوجوان شاعر سخی ساوڈ بازیاب ہوگئے۔

انہیں بدھ کی شب تربت سے رہا کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

وہ 11 ماہ لاپتہ رہے ۔

سخی ساوڑ بلوچ کو 5 جون 2023 کو بلوچستان کے شہر تربت سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔

سخی ساوڈ بلوچی زبان کے نوجوان شاعر ہیں انہیں گزشتہ برس ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے فون پر رابطہ کرکے پلاٹ خریدنے کے بہانے بلاکر لاپتہ کیا۔

سخی ساوڑ تربت میں اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here