ایران کے صدر حسن روحانی نے وینز ویلا کے لیے بھیجے گئے تیل بردار جہازوں کے حوالے سے امریکا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریبین سمندر میں ہمارے جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
ایرانی ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر حسن روحانی نے امیرقطر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اس موقعے پر ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ہمارے آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو امریکا کو اس کا بھرپور جواب ملے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو تیل بردار جہازوں کو خطرے میں ڈالنے پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرامریکا نے ہمارے تیل بردار جہازوں کے حوالے سے کسی قسم کی اشتعال انگیزی کی واشنگٹن کو اس کی قیمت چکانا پڑے گے۔
خیال رہے کہ ایران کا تیل بردار جہازوں کا پانچواں کاروان آج اتوار کو وینز ویلا کے ساحل پرپہنچے گا۔ تیل برادر جہازوں کے قافلے میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے 2 کروڑ 40 لاکھ لیٹر پٹرول لادا گیا ہے۔