خضدار: وڈھ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیخلاف اختر مینگل کا ڈی سی آفس سامنے دھرنا

0
79

بلوچستان کے پی بی 20 وڈھ کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیخلاف بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے ڈی سی آفس خضدار کے سامنے دھرنا دیدیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس خضدار کے سامنے بلوچستان نیشنل پارٹی و دیگر کی ڈپٹی کمشنر خضدار کیخلاف شدید نعرہ بازی، سردار اختر مینگل کی موجودگی میں دھرنا جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی دعویٰ کررہی ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے 20 کے قریب ایسے پریزائیڈنگ افسران پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیئے ہیں جو مخالف کنڈیڈیٹ کے براہ راست حامی ہیں، جنہیں تبدیل کرنے کا بی این پی مطالبہ کررہی ہے۔

یاد رہے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں بی این پی اور جے یو آئی کے مشترکہ کنڈیڈیٹ جہانزیب مینگل کے مدمقابل جھالاوان عوامی پینل کے شفیق الرحمان مینگل کھڑے ہیں۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ 21 اپریل کے الیکشن میں قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جسکو عوامی طاقت سے شکست دینگے، پریزائیڈنگ آفیسرز اگر اس طرح کی منصوبہ کا حصہ ہونگے تو عوامی غیض و غضب انہیں بہاکر لے جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر فریق بننے کے بجائے منصفانہ انتخابات کیلئے کردار ادا کرے جب وہ فریق بنیں گے تو آج ہی سے ہم انکے مہمان ہونگے، بلوچستان بدامنی کے شدید لپیٹ میں ہے مگر حکومت انتخابی دھاندلی کے بارے فکرمند ہے، زمیندار اور عوام بجلی کیلئے ترس رہے ہیں، حکومت کابینہ تشکیل دینے میں وقت صرف کررہی ہے۔ہم نے پہلے بھی اس نشست سے کامیابی حاصل کی اب بھی ان شاءاللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ عوامی رائے کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو پورا بلوچستان سڑکوں پر ہوگا۔حکومت پی بی 20 میں پرامن الیکشن کے بجائے ماحول کو مزید خراب کرنےکی جانب لیجانا چاہتی ہے مگر یہاں کی عوام پرامن ہےاپنی رائے پر کسی کو مسلط ہونے نہیں دیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here