صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو اسناد سے نوازنا ناقابل برداشت ہے، بی یو جے

0
130

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ( بی یو جے)نے بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے حکومت اور پریس کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کے خلاف متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے بجائے انہیں انعام واکرم سے نوازا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان پولیس کے اعلیٰ افسران کے قول وفعل میں تضاد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حکومت اور پریس کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس پولیس کے دوہرے کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور تمام آپشنز استعمال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کے بجائے انہیںاسناد سے نوازنا ناقابل برداشت ہے۔پولیس گردی ناقابل قبول ہے، پولیس کی نااہلی اور دوہرے معیار نے شہر میں امن وامان برباد ہوچکا ہے۔ اگر متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معطل نہ کیا گیا تو بلوچستان کی صحافی برادری پولیس گردی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گی۔

بی یو جے نے واضح کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد میں ملوث ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں کے خلاف ائی جی پولیس بلوچستان نے ایس ایس پی آپریشنز محمد جواد طارق اور ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے حقائق جاننے کے بعد رپورٹ پیش کرنی تھی، کمیٹی کے ممبر ایس ایس پی ٹریفک بہرام مندوخیل نے متعلقہ پولیس اہلکاروں کو اسناد دیکر صحافیوں کو احتجاج پر اکسایا ہے، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس پولیس کے اعلی افسران کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی تلافی تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here