زہری واورماڑہ میں روڈ حادثات ، خاتون وکوسٹ گارڈ اہلکارسمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے زہری میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی جبکہ 8افراد زخمی ہوئے۔

چشمہ سے کاٹیلی جانے والی پک اپ گاڈی ثمری کرش پلانٹ کے قریب الٹ گئی ہے جس میں ایک خاتون موقع پر ہلاک جبکہ ڈارئیور سمیت 7 خواتین زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے آنے والے شخص کا گاڑی بھی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص استاد محمد ابراھیم ڈائیہ زخمی ہوئے ۔

زخمی تمام افراد کو شہید سکند اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فرائم کی جا رہی ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری طرف مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈ کی ٹرک کو حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ4 اہلکار زخمی ہوئے۔

حادثہ ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ تاہم حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہلاک اہلکار کی نعش سمیت زخمی اہلکاروں کو اورماڑہ میں پاکستان نیوی ہسپتال پی این ایس درمان جاہ منتقل کر دیا ہے۔

جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment