ژوب میں خاتون سماجی کارکن قتل ،چمن سے نوجوان کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ژوب میں جیل روڈ کے قریب بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے بیوہ بہن سماجی کارکن اور توحید ٹیکنیکل سینٹر کے انچارج مسرت عزیز کو قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم اور اس کی بیوی کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی والدہ اور بہن نے بتایا کہ ملزم اپنی بیوی کے ساتھ گھر آیا تھا اور تکرار کے بعد ملزم نے بیوہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کو بہن کا سوشل میڈیا کا استعمال اور این جی او سے منسلک ہونا پسند نہیں تھا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول نے حال ہی میں ژوب میں خواتین کے لیے ہنر مندی کا تربیتی مرکز قائم کیا تھا۔

دوسری جانب چمن میں بائی پاس کے علاقے امبارگنجی میں ایک نوجوان کی لاش برآمدکرلیاگیا ہے۔

لیویز نے لاش کو شناخت کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔

Share This Article