بلوچستان کے علاقے کوہلو کے علاقے سفید میں گزشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کلی شیر جان پر راکٹوں سے اور دیگر ہتھیاروں حملہ کیا گیا۔
اس دوران پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی کیلئے تعینات لیویز اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے بھی اطلاعات موصل ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ پولنگ سٹیشن علاقے کا سب سے بڑا اور اہم پولنگ سٹیشن ہے۔
حملہ رات کو ہوا تھا جسکی وجہ سے تاحال حملے میں ہلاکتوں و دیگر نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں پولنگ سٹیشنز پھر آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف افغانستان سے منسلک سرحدی شہر چمن میںجے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ پر چمن سے کوئٹہ جاتے ہوئے میزئی اڈہ کے مقام پر ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق حافظ حمد اللہ کی گاڑی پر 5 منٹ تک فائرنگ رہی، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔