داعش نے جمعرات کو ایران کے شہر کرمان میں ہونے والے ان دو خودکش بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو پاسداران انقلاب کے ایک اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب کے دوران ہوئے تھے۔
ان دھماکوں میں ایک سو کے قریب افراد ہلاک اور 280 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔
اسلامک اسٹیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے دو حملہ آوروں نے، جن کی شناخت اس نے عمر الموحید اور سیف اللہ المجاہد کے طور پر کی ہے، یہ حملے کیے۔
داعش نے اپنے دعوے میں کہا ہے کہ ان دونوں نے ان حملوں کے لیے دھماکہ خیز جیکٹیں استعمال کی تھیں۔