کوہلو میں ایف سی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

0
191

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوہلو میں پاکستانی فورسزپر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بمورخہ 25 نومبر کو ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے باریلی میں قابض ایف سی کی چیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو جانی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here