ضلع کیچ سے مزید ایک نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

0
136

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا مذکورہ شخص کو گذشتہ روز شام کے وقت کیچ کے علاقے تجابان سے فورسز نے حراست میں لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ کا رہائشی ہے جو 2018 کو پاکستانی فوج کے چھاپوں اور آپریشنوں سے تنگ آکر ہجرت کرکے تجابان میں رہائش پذیر تھا جنہیں کل فوج نے حراست میں لیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here