نوشکی وکراچی میں ٹریفک حادثہ وکانگو وائرس سے 2 افراد ہلاک

0
101

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسافر بس اور آلٹو کار میں تصادم نوجوان ہلاک جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ بدھ کے روز گکلنگور کے مقام پر پیش آیا۔

کار سوارہلاک نوجوان کی شناخت محمد عباس مینگل کے نام سے ہوگئی ۔۔

زخمیوں کو علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل ہونے والا کانگووائرس مریض انتقال کرگیا۔

ذرائع کے مطابق 30 سال کے میر کو بلوچستان سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق بلوچستان سے کانگو وائرس کے 16 مریض نجی اسپتال منتقل کیے گئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں کانگو کے 12 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کانگو سے ایک ہفتے قبل بھی ایک مریض انتقال کرچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here