پاکستان کے صوبہ سندھ کی نگران حکومت کی جانب سے سندھ میں سکرنڈ کے قریب ماڑی جلبانی واقعے میں فورسزہاتھوں 4 افراد کی بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
نگران وزیر داخلہ حارث نواز نے آئی جی سندھ کے ہمراہ گاؤں ماڑی جلبانی پہنچ کر لواحقین سے تعزیت کی اور لواحقین کو 80، 80 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔
ماڑی جلبانی میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائر حارث نواز کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، واقعے پرافسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر کو سکرنڈ کے قریب گاؤں ماڑی جلبانی پیش آنے والے واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 28 ستمبر کو سکرنڈ کے قریب گاؤں ماڑی جلبانی میں پولیس اور رینجرزنے ایک مشترکہ جعلی کارروائی میں 4 افرادکوبے رحیمی سے قتل کیا تھا۔
بعد ازاں پولیس و رینجرز کی متضاد بیانات اور لواحقین کی جانب سے مقتولین کی لاشوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنے سے فورسز کی جعلی کارروائی کی پول کھول دی جس پر انسانی حقوق تنظیم ایچ آر سی پی نے ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کردی جس میں فورسز کی جعلی کارروائی اور 4 افراد کی بہیمانہ قتل ثابت ہوگئی۔