کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
195

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہاگیاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں گذشتہ شب تقریباً 9 بجے کولواہ میں رود کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here