ماہنامہ سنگرکا “مبارک قاضی” نمبر شائع ہوگیا

0
205

بلوچی زبان کے عظیم عوامی ومزاحمتی شاعرمبارک قاضی کے چہلم پرماہنامہ سنگرکامبارک قاضی نمبر شائع ہوگیا ہے ۔

ماہنامہ سنگر کی یہ ایک خصوصی اشاعت ہے جوبلوچی زبان کے عظیم عوامی ومزاحمتی شاعرمبارک قاضی کے انتقال کے بعد اس پر لکھے گئےتحاریر وآراء پر مشتمل ہے جوسنگر کی جانب سے ان کی علمی ، ادبی و قومی خدمات پر ایک ادنیٰ سا خراج عقیدت ہے ۔

خصوصی اشاعت میں مبارک قاضی پر لکھے گئے بلوچی و اردو تحاریر سمیت پُرس دانک اور پُرسہ کے نام پر بلوچی و اردومیں تعزیت ناموں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔اس پر مستزاد مبارک قاضی کے اردومیں ترجمہ شدہ اشعار بھی اس اشاعت کا حصہ ہیں جبکہ ان تمام اشعار کوبھی شامل کیا گیا ہے جو گذشتہ 12 سالوں سے سنگر میں شائع ہوئے ۔

مبارک قاضی پریہ ایک دستاویزی اشاعت ہے جسے ان کے چہلم پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شائع کیاگیا ہے ۔

کتاب کو حاصل کرنے کیلئے ٹیلی گرام پرسنگر کے آفیشل چینل ” سنگربکس”https://t.me/sangarbooks کو جوائن کریں اور وہاں سے سنگر پبلی کیشن کی تمام کتابیں ڈائون لوڈ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here