قلات وپنجگور میں فورسزپرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

0
121

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات اور پنجگور میں پاکستانی فورسزپرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے قلات اور پنجگور میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک مرکزی کیمپ اور ایک چوکی کو نشانہ بنایا، جن میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز عصر کے وقت قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو دو اطراف سے حملہ کرکے نشانہ بنایا، سرمچاروں نے راکٹ اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 27 اگست 2023 کی شام پنجگور میں کیڈٹ کالج کے اوپر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ بنایا، چوکی کے اندر گرنیڈ گرنے سے دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here