کوئٹہ، کیچ، پنجگور اور مستونگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

0
207

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوئٹہ، کیچ، پنجگور اور مستونگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ، کیچ، پنجگور اور مستونگ میں چار مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج، پولیس اور مواصلاتی ٹاوروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ، عالمو چوک پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار حوالدار عبدالرزاق زخمی ہوگیا۔

ترجمان نے کہا دریں اثناء سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے سہاکی میں آسانک چڑھائی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 21 جون 2023 کو مستونگ کے علاقے کابو اور آج کیچ کے علاقے ہیرونک میں یوفون کمپنی کے دو مواصلاتی ٹاوروں کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان چاروں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here