بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج کی چوکی پر مسلح افرادنے حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج بروزجمعرات کی شب رات گئے کچھ دیر قبل نامعلوم مسلح افراد نے مشکے کے علاقے میانی کلات میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ۔
سنگر نیوزڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مارٹر گولے بھی فائر کئے ۔
حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی ومالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق آـج صبح سویرےچھ بجے مشکے کے علاقے جکی کلاتک میں سرمچاروں اور ریاستی حمایت یافتہ فورسز جسے مقامی زبا ن میںڈیتھ اسکوڈ کہا جاتاہے کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔جس میں کسی قسم کی نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران پاکستانی فورسز کی ایک بڑی تعداد علاقے میں پہنچ گئی اور گردونواح میں فوجی آپریشن کا آغازکردیا۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فورسز کے دو ہیلی کاپٹرزعلاقے میں پہنچے اورکمانڈوزاتارےاورمسلح تصادم جاری ہے لیکن اب تک کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔