بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت میں گذشتہ شب پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے ایم آئی کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے26 مارچ کی رات نو بجے کیچ کے مرکزی شہر تربت کے مین بازار میں گرلز کالج کے قریب پاکستانی ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے ہیڈکوارٹر کے دو حفاظتی مورچوں پر بہ یک وقت جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ حملے کے بعد دشمن پاکستانی فوج نے حواس باختگی میں مختلف اطراف میں دیر تک فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔