سیستان بلوچستان میں ایرانی فورسز نے سینکڑوں گدھے ہلاک کر دیے

0
202

ایران میں سیستان بلوچستان کے سرحدی علاقے کلیگان میں سیکورٹی فورسز نے سینکڑوں گدھے ہلاک کر دیے۔

کالیگان کا سرحدی پہاڑی علاقہ صوبہ سیستان بلوچستان کے سراوان کے اضلاع میں سے ایک ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ایک کچی سڑک اور اس کے ارد گرد سینکڑوں گدھوں کی لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کے حکام نے ان جانوروں کو کلیگان کے علاقے میں ’ایندھن کی سمگلنگ کی روک تھام ‘ کی غرض سے ہلاک کیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ 14 فروری کا ہے جس کی ویڈیوز اب سامنے آئی ہیں۔

ماضی میں ایندھن کی سمگلنگ کو روکنے یا اسے کم کرنے کے لیے کچھ سرحدی محافظوں نے جنگی تیروں سے ان جانوروں کو ہلاک کیا ہے۔

گجر ء بلوچانی ھر تیر گواری کرتگ و کشتگ انت کہ تیل سمگلنگ کن انت | By Shams Uddin Shams
25K views, 44 likes, 1 loves, 21 comments, 233 shares, Facebook Watch Videos from Shams Uddin Shams: گجر ء بلوچانی ھر تیر گواری کرتگ و کشتگ انت کہ تیل…
www.facebook.com

سیستان اور بلوچستان کی دو ممالک پاکستان اور افغانستان کے ساتھ 1100 کلومیٹر زمینی سرحد ہے اور بے روزگاری کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ تیل کی مصنوعات، خاص طور پر ڈیزل کی سمگلنگ کا ایک مقام ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایندھن کو سرحد کے دوسری طرف منتقل کرنے کے بعد یہ جانوراس علاقے میں گھومتے ہیں۔

بہت سے معاملات میں، سرحدی محافظ جانوروں کو اس وقت گولی مار دیتے ہیں جب ان کا ایندھن لی جانے والے قافلوں سے سامنا ہوتا ہے یا صرف گدھوں اور خچروں کے ریوڑ کو دیکھتے ہیں، جو اس علاقے میں صرف ایندھن کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

مرے ہوئے سینکڑوں گدھوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں میں ایران میں انسانی حقوق کی تنظیم بھی شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here